Pakistan's Urdu Forum (IT Knowledge)



Join the forum, it's quick and easy

Pakistan's Urdu Forum (IT Knowledge)

Pakistan's Urdu Forum (IT Knowledge)

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

For IT education (education for all)


    دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا

    kamrankhan143
    kamrankhan143
    Super Moderator


    Posts : 271
    Join date : 2010-03-17
    Age : 38
    Location : Abu Dhabi

    دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا Empty دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا

    Post by kamrankhan143 Thu Mar 18, 2010 7:39 am

    دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا
    وہی انداز ہے ظالم کا زمانے والا

    اب اسے لوگ سمجھتے ہیں گرفتار میرا
    سخت نادم ہے مجھے دام میں لانے والا

    صبح دم چھوڑ گیا نکہت گل کی صورت
    رات کو غنچہ دل میں سمٹ آنے والا

    کیا کہیں کتنے مراسم تھے ہمارے اس سے
    وہ جو ایک شخص ہے منہ پھیر کے جانے والا

    تیرے ہوتے ہوئے آ جاتی تھی ساری دنیا
    آج تنہا ہوں تو کوئی نہیں آنے والا

    منتظر کس کا ہوں ٹوٹی ہوئی دہلیز پہ میں
    کون آئے گا یہاں کون ہے آنے والا

    کیا خبر تھی جو میر ی جاں میں گُھلا ہے اتنا
    ہے وہی مجھ کو سر دار بھی لانے والا

    میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتے
    ہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا

    تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فراز
    دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا

    دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا Father%2520and%2520child%2520holding%2520hands%2520uid%25201188124b
    احمد فراز

      Current date/time is Sat Apr 27, 2024 7:33 pm