Pakistan's Urdu Forum (IT Knowledge)



Join the forum, it's quick and easy

Pakistan's Urdu Forum (IT Knowledge)

Pakistan's Urdu Forum (IT Knowledge)

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

For IT education (education for all)


    تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں

    kamrankhan143
    kamrankhan143
    Super Moderator


    Posts : 271
    Join date : 2010-03-17
    Age : 38
    Location : Abu Dhabi

    تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں Empty تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں

    Post by kamrankhan143 Sun Mar 21, 2010 3:12 pm

    تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں
    حُسنِ یزداں تُجھے ، حُسنِ بُتاں تک دیکھوں

    تُو نے یوں دیکھا ہے ‌جیسے کبھی دیکھا ہی نہ تھا
    میں تو دل میں ترے قدموں کے نشاں تک دیکھوں

    صرف اس شوق سے پوچھی ہیں ہزاروں باتیں
    میں ترا حُسن، ترے حُسنِ بیاں تک دیکھوں

    میرے ویرانہءِ جاں میں تری یادوں کے طفیل
    پھول کِھلتے نظر آتے ہیں جہاں تک دیکھوں

    وقت نے ذہن میں دھندلا دیئے تیرے خدوخال
    یوں تو میں ٹوٹتے تاروں کا دھواں تک دیکھوں

    دل گیا تھا تو یہ آنکھیں بھی کوئی لے جاتا
    میں فقط ایک ہی تصویر کہاں تک دیکھوں

    اک حقیقت سہی فردوس میں حُوروں کا وجود
    حُسنِ انساں سے نمٹ لوں تو وہاں تک دیکھوں
    تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں Most_cute_and_beautiful_baby_girl_in_the_planet_in_the_world

      Current date/time is Fri Apr 19, 2024 4:09 pm