Pakistan's Urdu Forum (IT Knowledge)

For IT education (education for all)


    نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں

    Share

    nizamuddin abdulmajeed
    Junior Member

    Posts : 23
    Join date : 2015-01-26
    Age : 49
    Location : Karachi

    نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں

    Post by nizamuddin abdulmajeed on Tue Jan 27, 2015 12:13 pm

    نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کس کے لئے
    وہ شخص تو شہر ہی چھوڑ گیا میں باہر جاؤں کس کے لئے
    جس دھوپ کی دل میں ٹھنڈک تھی وہ دھوپ اسی کے ساتھ گئی
    ان جلتی ہلتی گلیوں میں اب خاک اڑاؤں کس کے لئے
    وہ شہر میں تھا تو اس کے لئے اوروں سے بھی ملنا پڑتا تھا
    اب ایسے ویسے لوگوں کے میں ناز اٹھاؤں کس کے لئے
    اب شہر میں اس کا بدل ہی نہیں کوئی ویسا جان غزل ہی نہیں
    ایوان غزل میں لفظوں کے گلدان سجاؤں کس کے لئے
    مدت سے کوئی آیا نہ گیا سنسان پڑی ہے گھر کی فضا
    ان خالی کمروں میں ناصر اب شمع جلاؤں کس کے لئے
    (ناصر کاظمی)




      Current date/time is Fri Oct 20, 2017 10:05 am