Pakistan's Urdu Forum (IT Knowledge)



Join the forum, it's quick and easy

Pakistan's Urdu Forum (IT Knowledge)

Pakistan's Urdu Forum (IT Knowledge)

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

For IT education (education for all)


    یہی تھا جانِ من ، بالکل ہمارا حال پہلے بھی

    kamrankhan143
    kamrankhan143
    Super Moderator


    Posts : 271
    Join date : 2010-03-17
    Age : 38
    Location : Abu Dhabi

    یہی تھا جانِ من ، بالکل ہمارا حال پہلے بھی Empty یہی تھا جانِ من ، بالکل ہمارا حال پہلے بھی

    Post by kamrankhan143 Thu Mar 18, 2010 7:49 am

    یہی تھا جانِ من ، بالکل ہمارا حال پہلے بھی
    یہی ہم سوچتے تھے آج سے کچھ سال پہلے بھی

    ردائے خواب سے باہر نہیں نکلے ہیں ہم اب تک
    ستاروں سے بھری اوڑھے ہوئے تھے شال پہلے بھی

    اسی دامن سے آنسو پونچھتے تھے خلوتوں میں ہم
    اس مٹی میں رلتے تھے ہمارے لال پہلے بھی

    درو دیوار ہی سنتے تھے سارے شہر کے دکھڑے
    یہی تھا دامعینِ محترم کا کال پہلے بھی

    یہی دامن تھا جس کی دھجیوں پر شعر لکھتے تھے
    ہمارا شہر میں تھا میر جیسا حال پہلے بھی

    یہ عشق آرزو پہلے بھی گلیوں میں پھراتا تھا
    گلے کا طوق تھا کم بخت یہ جنجال پہلے بھی

    نئی اب کون سی حالات کی صورت نکل آئی
    یہی ہم تھے ، یہی تم تھے ، یہی احوال پہلے بھی

    اعتبار ساجد

    یہی تھا جانِ من ، بالکل ہمارا حال پہلے بھی BABYES

      Current date/time is Thu Mar 28, 2024 2:59 pm