Pakistan's Urdu Forum (IT Knowledge)



Join the forum, it's quick and easy

Pakistan's Urdu Forum (IT Knowledge)

Pakistan's Urdu Forum (IT Knowledge)

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

For IT education (education for all)


2 posters

    کی لاگرز کیاہوتے ہیں؟

    kamrankhan143
    kamrankhan143
    Super Moderator


    Posts : 271
    Join date : 2010-03-17
    Age : 38
    Location : Abu Dhabi

    کی لاگرز کیاہوتے ہیں؟ Empty کی لاگرز کیاہوتے ہیں؟

    Post by kamrankhan143 Wed Mar 24, 2010 10:04 am

    کی لاگرز کیاہوتے ہیں؟
    کی لاگر اسپائی ویئر پروگرام کی ایک قسم ہوتی ہے جو آپ کے سسٹم پر انسٹال ہونے یا کرنے کے بعد چھپ کر آپ کے ’’کی بورڈ‘‘ کی ہر دبائے ہوئے بٹن کا ریکارڈ محفوظ کر لیتے ہیں جو بعد میں اس سافٹ ویر کو استعمال کرنے والے کی پہنچ میں ہوتا ہے۔

    مثال کے طور پر آپ یوزر نیم اور پاس ورڈ ٹائپ کرتے ہیں تو کی لاگر جلد یا بدیر اسے اس کے بنانے والے کے پاس بھیج دیتا ہے بزریعہ انٹرنیٹ، جو کہ آپکے بینک اکاؤنٹ کی معلومات بھی ہو سکتی ہیں۔


    کی لاگرز متعارف کروانے کا مقصد یہ تھا کہ والدین اپنے بچوں کی اور دفتری حکام اپنے ملازمین کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں اور یہ پتہ چلایا جا سکے کہ کہیں وہ اپنے کمپیوٹر پر منفی سرگرمیوں میں تو ملوث نہیں۔لیکن بعض حضرات اس سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ کی انفارمیشن حاصل کرکے آپ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں.

    مشہور کی لاگرز سافٹ وئیرز
    Actual Keylogger
    Powered Keylogger 2.3
    Advanced Keylogger 2.0
    REFOG Keylogger
    Family Keylogger v3.02


    کی لاگرز سے کیسے نبٹا جائے.

    1. ونڈوز اور دیگر سافٹ وئیرز خود سے انسٹال کریں ناکہ
    کسی دوکان یا جاننے والے سے کروائیں.

    2. انجان لوگوں کو اپنا کمپیوٹر استعمال کرنیکی اجازت نہ دیں.

    3. کی لاگرز کی روک تھام اینٹی وائرس اور فائر وال کے ذریعے کی جاسکتی ہے .

    4. اپنے کمپیوٹر میں انسٹال شدہ سافٹ وئیر کو وقتا فوقتا مانیٹر کرتے رہیں کہ کہیں کوئی کی لاگرز کا سافٹ وئیر تو انسٹال نہیں ہوگیا.

    6. اگر آپ کسی غیر محفوظ جگہ پر انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہوں اور آپکو خطرہ ہو کہ کہیں آپ کی اہم معلومات چوری نہ جائیں تو اپنا اہم ڈیٹا لکھتے وقت کی بورڈ کی بجائے ’آن سکرین کی بورڈ‘ استعمال کریں۔ آن سکرین کی بورڈ کے زریعے لکھتے وقت آپ بجائے کی بورڈ کے بٹن دبانے کے، کلک کرتے ہیں، جس سے کی لاگرز اس دھوکے میں رہتے ہیں کہ یہ محض ماؤس کلک ہیں۔
    IQBAL HASSAN
    IQBAL HASSAN
    Member


    Posts : 82
    Join date : 2013-10-18
    Age : 39
    Location : G-9/2,Islamabad

    کی لاگرز کیاہوتے ہیں؟ Empty Re: کی لاگرز کیاہوتے ہیں؟

    Post by IQBAL HASSAN Mon Oct 21, 2013 6:41 pm




    کی لاگرز کیاہوتے ہیں؟ Fm0vg6 


      Current date/time is Fri Apr 19, 2024 7:45 pm